مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ 27 اکتوبر کیوں رکھی؟

02:03 PM, 4 Oct, 2019

نیا دور
اینکر پرسن ارشد شریف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کی تاریخ بہت سوچ سمجھ کر رکھی ہے، اس دن بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا تھا اگر اس روز حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل دیا گیا یا مولانا فضل الرحمان کی ریلی پر کریک ڈاؤن کیا تو پوری دنیا میں اس کا تاثر اچھا نہیں جائے گا۔

https://twitter.com/ASKardar/status/1179801671452545024?s=20

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر کو مولانا نے مارچ کا اعلان کیا ہے اور 27 اکتوبر کو ہی بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا تھا اور یہ دن کشمیریوں سے منسوب ہے۔ اس روز دھرنے سے پاکستان اور کشمیر کے کاز کو نقصان پہنچے گا لہذا مولانا 27 تاریخ پر نظرثانی کریں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں اور 27 اکتوبر کو کشمیر کےعلاوہ کوئی بات ہوتی ہے تو بھارت اسے بڑھا چڑھا کر پیش کرے گا۔ یہ وہ دن ہے جس دن بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا تھا۔ مولانا فضل الرحمان احتجاج کریں لیکن اسے کشمیر کے ساتھ نتھی نہ کریں۔

خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 
مزیدخبریں