پی آئی ٹی بی کی جانب ”ای پے پنجاب“ ایپ لانچ

02:33 PM, 4 Oct, 2019

نیا دور
چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور نے کہا ہے کہ ”ای پے پنجاب“ موبائل ایپ سے شہری مختلف حکومتی ٹیکس اپنے موبائل فون‘ اے ٹی ایم یا کمپیوٹر سے ایک کلک پر آن لائن ادا کر سکیں گے جس سے انہیں قطار یا انتظار کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔

پنجاب آئی ٹی بورڈ کی محکمہ خزانہ پنجاب کیلئے وضع کردہ اس ایپ کو گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بات انہوں نے ”ای پے پنجاب“ ایپ لانچنگ تقریب میں کہی۔ تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت‘ صوبائی وزیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں‘وزیرایکسائز حافظ ممتاز‘ چیف سیکرٹری پنجاب و دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے ایپ کے بارے میں بریفنگ دی۔ میڈیا کو بتایا گیا کہ ایپ سے ٹوکن ٹیکس‘فرد فیس‘سروسز سیلز ٹیکس‘کاروبار اندراج فیس‘ای سٹیمپنگ‘ پراپرٹی ٹیکس‘موٹر وہیکل رجسٹریشن ٹیکس‘زمینی انتقال کی فیس وہیکل ٹرانسفر فیس و دیگرادا کی جاسکیں گی۔

 
مزیدخبریں