خیال رہے کہ طالبعلم سے بدفعلی کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد جمعیت علمائے اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کر دی تھی۔
آج لاہور پولیس نے ملزم مفتی عزیز الرحمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں دوران سماعت ملزم عزیز الرحمان، اس کے بیٹوں الطاف الرحمان، عتیق الرحمان، عطا الرحمان، وصی الرحمان، لطیف الرحمان اور ملزم عبداللہ پر فرد جرم عائد کی گئی۔
عزیز الرحمان سمیت تمام ملزمان نے جرم ماننے سے انکار کیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسکیوشن کے گواہوں کو طلب کر لیا۔
خیال رہے کہ ملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالبعلم سے زیادتی کا الزام ہے، ان کی طالبعلم سے بدفعلی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرے انھیں گرفتار کر لیا تھا۔