عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا، فی یونٹ قیمت 18 روپے سے تجاوز

01:38 PM, 4 Oct, 2021

نیا دور
وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب پاکستانی عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا دیتے ہوئے فی یونٹ قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، حالیہ اضافے کے بعد شہریوں کو ایک یونٹ کے بدلے 18 روپے سے زائد ادا کرنا پڑیں گے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا ہے۔

نیپرا نوٹیکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے 1.65 روپے فی یونٹ سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ عائد کی گئی ہے جس سے بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھ کر اب 18.16 روپے فی یونٹ ہوگئی ہے جبکہ اس فیصلے سے عوام پر 90 ارب روہے کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صارفین پر ہو گا، کے الیکٹرک صارفین اس سے مستشنیٰ رہینگے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں 80 فیصد صارفین ماہانہ 300 یا اس سے زائد یونٹس کا استعمال کرتے ہیں۔

نیپرا نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے تحت فی یونٹ بجلی 89 پیسے، تیسری میں 67 اور چوتھی سہ ماہی کی مد میں 83 پیسے مہنگی کی گئی۔

 
مزیدخبریں