انڈیا میں کسانوں کا احتجاج جاری، پریانکا گاندھی اور نوجوت سنگھ سدھو سمیت متعدد گرفتار

02:16 PM, 4 Oct, 2021

نیا دور
بھارت میں کسانوں کے احتجاج میں 8 افراد کی ہلاکتیں ہونے پر یہ معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی اور نوجوت سنگھ سدھو سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارت میں کسانوں پر بی جے پی رہنما کے بیٹے نے گاڑی چڑھا دی تھی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے جن میں 4 کسان بھی شامل ہیں۔



واقعے کے بعد مشتعل کسانوں نے متعدد سرکاری گاڑیوں کو آگ لگادی۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں نائب وزیر داخلہ کا بیٹا موجود تھا جس نے یہ حرکت جان بوجھ کر کی۔

خبریں ہیں کہ بھارتی لوک سبھا کے رکن اکھلیش یادیو کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ لکھنو شہر میں پولیس اور سماج وادی پارٹی کے کارکنوں میں تصادم ہوا، کارکنوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔



ریاست چھتیس گڑھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کو اترپردیش میں داخلے سے روک دیا گیا ہے جبکہ دونوں ریاستوں کے بارڈر کو بھی سیل کر دیا گیا ہے تاکہ مظاہرین کو داخل ہونے سے روکا جا سکے۔



ریاست اتر پردیش میں کسان نائب وزیراعلیٰ اجے مشرا کی آمد پر احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے، احتجاج کے دوران اچانک 3 گاڑیاں تیزی سے آئیں اور وہاں موجود کسانوں کو روندتے ہوئے چلی گئیں۔
مزیدخبریں