دنیا بھر میں انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن، صارفین پریشان

04:27 PM, 4 Oct, 2021

نیا دور
دنیا بھر میں انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہو چکی ہیں۔ ان ممالک میں پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ملکوں کے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

اس حوالے سے ٹویٹر پر سوشل میڈیا صارفین ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض تو اس موقع پر بھی طنز ومزاح کو ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے ہیں لیکن اس کیساتھ تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں ابھی تک اپنے تکنیکی معاملات کو کیوں نہیں سنبھال سکی ہیں۔



خیال رہے کہ واٹس ایپ اور انسٹاگرام، فیس بک کی ہی زیر ملکیت ہیں اور ان کی ٹیکنالوجی بھی مشترکہ ہے۔

چونکہ یہ تینوں پلیٹ فارمز ایک ہی کمپنی کی ملکیت ہیں، اس لیے سروس متاثر ہونے سے دنیا بھر میں صارفین کی بڑی تعداد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔



واٹس ایپ کمپنی نے صارفین کی پریشانی کے پیش نظر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں اس بات کا اچھی طرح سے ادارک ہے کہ لوگوں کو اس وقت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ چیزوں کو معمول پر لانے کیلئے کام کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے جلد ہی صارفین کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
مزیدخبریں