'معیشت کو اوپن کریں، جدیدیت کی جانب مائل ہوں؛ یہی مسائل کا حل ہے'

ایکسچینج ریٹ کو کنٹرول کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ جاپان، برطانیہ اور کئی ملک اس میں ناکام ہو چکے ہیں۔ فی الحال پاکستان کی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو سکتا، لیکن ہم تربیت یافتہ لیبر باہر بھیج سکتے ہیں۔

10:11 PM, 4 Sep, 2023

نیا دور
Read more!

پاکستان کو ضرورت ہے کہ اپنی معیشت کو اوپن کرے۔ ملاؤں کو سمجھائیں اور جدیدیت کی طرف آئیں جہاں عورتیں بھی کام کریں، لینڈ ریفارمز کریں، جو انڈسٹریز مصنوعات ایکسپورٹ کریں انہیں ٹیکس چھوٹ دیں اور جو نہیں کرتیں ان سے زیادہ ٹیکس لیں۔ سرکاری رہائش گاہوں کو نیلام کریں، ہر بندہ بجلی کا بل ادا کرے، بیوروکریسی کے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ یہ کہنا ہے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کے سربراہ ندیم الحق کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایکسچینج ریٹ کو کنٹرول کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ جاپان، برطانیہ اور کئی ملک اس میں ناکام ہو چکے ہیں۔ فی الحال پاکستان کی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو سکتا، لیکن ہم تربیت یافتہ لیبر باہر بھیج سکتے ہیں۔ جنرل عاصم منیر نے تاجروں کے ساتھ جیسے ملاقات کی ہے یہ جنرل باجوہ بھی کرتے تھے، جنرل مشرف بھی کرتے تھے مگر اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔

سینیئر صحافی اعجاز احمد نے کہا کہ پاکستان میں اگر سارے کام آرمی چیف نے کرنے ہیں تو وزارتوں میں بیٹھے لوگوں اور بابوؤں کو گھر بھیج دیں۔ آرمی چیف نے تاجروں کو واضح پیغام دیا ہے کہ ٹیکس چوری بند کریں اور پیسے انویسٹ کریں۔ آرمی چیف نے کہا ہے سمگلنگ کو روکیں گے تو کیا پاک افغان بارڈر سے جو سمگلنگ ہوتی ہے وہ بند ہو پائے گی؟

پروگرام کے میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں