سوال کا جواب دیتے ہوئے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی زین قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دو معاونین خصوصی زلفی بخاری اور شہباز گل نے قانون کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع مانگی تھی جس پر ان کو توسیع دی گئی اور وہ قانون کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرائینگے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں دیگر ممبران نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اسمبلی کے دیگر ممبران کے اگر ٹیکس گوشوارے جمع نہ ہو تو ہنگامہ ہوتا ہے لیکن وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کو کس قانون کے تحت یہ استثنا حاصل ہے کہ وہ ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کررہے ہیں.
تحفظات پر جواب دیتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ سب کچھ قانون کے مطابق ہورہا ہے اور کوئی چیز غیر قانونی نہیں ہے۔