پب جی کھیلنے سے روکنے پر نوجوان نے بہن، بھائی اور بھابھی سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا

01:50 PM, 5 Apr, 2021

نیا دور
لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں نوجوان نے آن لائن گیم پب جی کھیلنے سے روکنے پر فائرنگ کرکے بہن، بھائی ، بھابھی اور اپنے دوست کو قتل جب کہ والدہ کو شدید زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کی خبر کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ کے رہائشی بلال نامی نوجوان نے گھر والوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون اور ایک مرد کی موت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بہن، بھابھی اور بھائی کے علاوہ اس کا دوست بھی شامل ہے۔ زخمی خاتون ملزم کی والدہ ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈی ایس پی عمر بلوچ کے مطابق فائرنگ کرنے والا نو جوان آن لائن گیم پب جی کا جنونی کی حد تک رسیا تھا ۔ ملزم کے گھر والے اسے پب جی کھیلنے سے روکتے تھے، اسی بات پر گھر میں گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر جھگڑا ہوگیا۔ آج ملزم کہیں سے پستول لے آیا اور آن لائن گیم ہی کے انداز میں گھر والوں پر فائرنگ کردی۔ اس دوران بیچ بچاؤ کرانے کے لیے ملزم کا دوست بھی زد میں آگیا۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مزیدخبریں