وزیر اعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس: 'پی ڈی ایم کو زیادہ منہ لگانے کی ضرورت نہیں ہے'

03:02 PM, 5 Apr, 2021

نیا دور
وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روک دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ اپوزیشن کے بیانات پر جوابات کے بجائے حکومتی کارکردگی اجاگر کریں، شوگر مافیا کے خلاف پہلی دفعہ جامع ایکشن ہو رہا ہے، سٹے بازوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے، رمضان میں عوام کو چینی سستے داموں میسر ہوگی.

وزیراعظم عمران خان نے سٹے بازوں کے خلاف ون ونڈو آپریشن کا قانون لانے کی منظوری دے دی اور میڈیا سے متعلق امور پر خصوصی کمیٹی بھی قائم کردی جس میں فواد چوہدری، شبلی فراز، فیصل واوڈا، یوسف بیگ مرزا شامل ہیں۔ کمیٹی حکومتی کارکردگی اور بیانیے سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کرے گی۔ اسی حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم نے سب کوکہاہے کہ پی ڈی ایم اپوزیشن کو زیادہ منہ لگانے کی ضرورت نہیں ہے اور لوگوں کو بتائیں کہ ہماری معیشت کتنی زبردست چل چکی ہے۔
مزیدخبریں