خیال رہے کہ خاتون اول کی دوست فرح خان پر پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان اور دیگر نے کرپشن کے الزامات عائد کئے ہیں۔ فرح خان کی غیر ملکی پراپرٹیز کی بھی اطلاعات ہیں۔
فرح شہزادی المعروف فرح خان 3 اپریل کو متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہیں۔ وہ لاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے 623 سے دبئی پہنچیں۔ فرح شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال کیا۔ فرح شہزادی نے گذشتہ روز ابوظبی میں افطار ڈنر میں شرکت کی۔ فرح کو خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے افطار پر مدعو کیا تھا۔
دوسری جانب جیو نیوز سے گفتگو میں بشریٰ بی بی کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا نے کہا ہے کہ فرح خان سے مانیکا خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ فرح خان رہائش کیلئے دبئی چلی گئی ہیں۔ ہمارے خاندان کا ان کی کسی ڈیل سے تعلق نہیں ہے۔ فرح خان نے وزیراعظم عمران خان اور میری والدہ کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا تھا کہ لاہور کی ایک فرح نامی خاتون ہے جس کے تانے بانے بنی گالہ اور جادو ٹونے سے ملتے ہیں۔
کچھ روز قبل لاہور میں اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ فرح خان نامی ایک خاتون ہے جس کے سارے تانے بانے بنی گالہ اور جادو ٹونے سے ملتے ہیں۔ کوئی پوسٹنگ، کوئی ٹرانسفر اور کوئی تبدیلی کروڑوں روپے سے کم رشوت میں نہیں ہوتی اور وہ تانے بانے سارے عمران خان کے گھر سے ملتے ہیں اور آنے والے دنوں میں ثبوتوں کی بھرمار میڈیا پر دیکھیں گے۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1507333606259425281?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1507333606259425281%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F281243-
اس کے بعد سوشل میڈیا پر فرح نامی خاتون سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ سب اسکینڈلز کا باپ ہے اور اس کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف پوسٹنگ ٹرانسفرز کیلئے لی گئی رشوت میں 6 ارب سے زیادہ کمایا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ آئندہ دنوں میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت سامنے آئیں گے۔
https://twitter.com/AajKamranKhan/status/1511358608667471874?s=20&t=C1lUkm7wmPn2lSmh9rrfrQ
ادھر سینئر تجزیہ کار کامران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ بیشک اس عورت پر لگنے والے الزامات غلاظت کا پہاڑ ہیں۔ فرح خان کے پاس مبینہ طور پر بزدار حکومت کی چابی تھی۔ یہ چابی بڑے بڑے تالے کھولتی تھی۔ عمران خان کی اس معاملے میں لاعلمی انہیں بری الزمہ قرار نہیں دے سکتی۔ فرح خان کا اچانک دبئی بھاگ جانا، اس کے خاتون اوّل سے تعلقات کی کہانیاں کوئی راز نہیں ہیں۔