چین کا ڈیپ سیک کے ذریعے امریکہ کو وہ سرپرائز جو عالمی ٹیکنالوجی کو ہلا کر رکھ گیا

ڈیپ سیک چیٹ جی پی ٹی کی طرح کا ہی ایک اے آئی پلیٹ فارم یا پھر ٹُول  ہے لیکن اس نے مختلف ٹیسٹس میں پچھاڑ دیا ہے چیٹ جی پی ٹی کو۔  اب یہاں 2 باتیں نہایت اہم ہیں۔ ایک تو یہ کہ چین کے لیے تقریباً ناممکن تھا ایسا  اے آئی ٹول بنانا  ۔ دوسری اہم بات یہ کہ  اگر بنا بھی لیتا تو  ناممکن تھا چیٹ جی پی ٹی کو ہران

11:10 PM, 31 Mar, 2025

نیوز ڈیسک
Read more!

نہیں ۔۔۔چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صرف ایک ٹریلین ڈالرز ہی کی سلامی نہیں دی بلکہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔  کئی ہزار ارب ڈالرز کا جھٹکا لگ سکتا ہے  امریکا کو۔امریکا کی   مہنگی ترین چپس بنانے والی انڈسٹری فارغ ہوسکتی ہے۔ مطلب  ڈیپ سیِک کی سیک یعنی تپش بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے امریکا کے لیے۔ مگر   یہ ڈیپ سیک  آخر ہے کیا بلا؟ یہ کیسے مختلف ہے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل Gemini وغیرہ سے؟   ڈیپ سیک نے کون سی نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ؟   امریکا کی اے آئی اور مہنگی ترین چپس بنانے والی  انڈسٹری کیوں پریشان ہے اس  سے؟ عام یوزر اب بھی چیٹ جی پی ٹی کو اس سے بہتر کیوں کہہ رہا ہے؟ اور   ڈیپ سیک کی ایپ  کام کیوں نہیں کر رہی؟     میں ہوں  علی وارثی اور ان سمیت دیگر بہت سے سوالوں کے جواب دوں گا آپ کو اس وی لاگ میں اور وہ بھی نہایت آسان الفاظ میں۔ لیکن اس سے پہلے ہمارا فیس بک پیج فولو اور لائیک کر لیں جبکہ ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کر کے گھنٹی بجا دیں۔ 
    تو دوستو!   ڈیپ سیک چیٹ جی پی ٹی کی طرح کا ہی ایک اے آئی پلیٹ فارم یا پھر ٹُول  ہے لیکن اس نے مختلف ٹیسٹس میں پچھاڑ دیا ہے چیٹ جی پی ٹی کو۔  اب یہاں 2 باتیں نہایت اہم ہیں۔ ایک تو یہ کہ چین کے لیے تقریباً ناممکن تھا ایسا  اے آئی ٹول بنانا  ۔ دوسری اہم بات یہ کہ  اگر بنا بھی لیتا تو  ناممکن تھا چیٹ جی پی ٹی کو ہرانا۔ کیونکہ گوگل Gemini سمیت بڑی بڑی امریکی کمپنیاں بھی چیٹ جی پی ٹی کو ٹکر دینے  میں ناکام رہیں۔ لیکن چین نے یہ کارنامہ صرف 5 سے  6 ملین ڈالرز میں  کر دکھایا اور وہ بھی صرف   2  ماہ میں۔ مگر کیسے؟  تو جناب کہانی شروع ہوتی ہے  2021 سے کہ جب امریکا نے جدید ترین  اور مہنگی چپس کی چین کو برآمد پہ پابندی لگا دی تھی۔ لیکن  عام سی اور سستی  چپس کی فروخت جاری رکھی۔  اب ہوتا یہ ہے کہ جب ہم کسی اے آئی ٹول سے سوال کرتے ہیں تو سب سے پہلے وہ اسے سمجھتا ہے کہ پوچھا کیا جا رہا ہے اس سے۔اور سب سے مشکل کام ہی سوال سمجھنا ہے۔ کیونکہ  اگر یہی معلوم نہ ہوسکا کہ پوچھا کیا جا رہا ہے تو پھر  جواب کیا خاک دے گا یہ؟  مطلب سوال کی سمجھ نہ ہو تو نہ تو وہ اس کا جواب ڈھونڈ سکتا ہے اور نہ ہی  آپ کی خدمت میں پیش کر سکتا ہے۔    اسی لیے   اس سارے پراسیس خاص کر سوال کو سمجھنے کے لیے انتہا سے زیادہ طاقت ور چِپس چاہیئے ہوتی ہیں۔لیکن چین کے پاس جدید  اور طاقت ور ترین چپس تھیں ہی نہیں۔  یا اگر تھیں تو بہت کم۔ مگر اس کے باوجود اس نے ڈیپ سیک جیسا شاہکار تیار کر لیا ۔ لیکن کیسے؟  تو جناب ڈیپ سیک کا دعویٰ ہے کہ اس نے تو  امریکی کمپنی نویڈیا کی  جدید ترین چپس استعمال ہی نہیں کی۔ دوبارہ سنیئے   ڈیپ سیک کا یہ   دعویٰ   کہ اس نے تو   جدید ترین امریکی  چپس کے بغیر ہی  یہ سب کر دکھایا۔ اس نے تو   اپنے اے آئی ماڈل کو  تربیت  دینے کے لیے صرف  2  ہزار جدید  چپس  استعمال کیں ۔ساتھ ہی یہ کام ان  ہزاروں  عام سی   اور سستی چپس  کی مدد سے کیا جو  اس کمپنی کو دستیاب تھیں۔   یعنی  چین نے ایسا ماڈل تیار کیا ہے جس کے لیے  بہت زیادہ  Computing Power کی ضرورت ہی نہیں۔  لو کر لو گل۔۔ تبھی تو جہاں چیٹ جی پی ٹی سمیت ہر اے آئی ماڈل پر اربوں ڈالرز لاگت آئی   اس سے اچھا کام  صرف 5  چھ ملین ڈالرز میں کر دکھایا چین نے۔  مگر    جدید ترین چپس   استعمال نہ کرنے اور کم  لاگت کے دونوں  دعوے ہی نہیں مان رہا امریکا۔  اس کے ماہرین کا خیال ہے کہ  10  ہزار سے  50 ہزار جدید ترین   چپس استعمال کی گئی ہیں اس کی تیاری میں۔ لیکن    لگ یہی رہا ہے کہ ڈیپ سیک کے دعوے درست ہیں۔ کیونکہ اگر یہ Claims  غلط ثابت ہوگئے نا تو  برباد ہو جائے  گی یہ کمپنی۔  اس لیے زیادہ تر چانسز یہی ہیں کہ  چین  سچ بول رہا ہے ۔  اور اگر یہ ثابت ہوگیا کہ چین سچا ہے تو اے آئی کی دنیا میں انقلاب آ جائے گا۔ این ویڈیا کی جدید اور مہنگی ترین چپس کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ سستے میں کام ہو جائے گا۔   جدید چپس بنانے والی انڈسٹری برباد ہو کے رہ سکتی ہے۔اے آئی پر   امریکا کی اجارہ داری ختم ہوجائے گی۔ نئی کمپنیاں اور ملک آ جائیں گے اس میدان میں اور لائیں گے نئی پروڈکٹس۔   تبھی تو امریکی   اے آئی   کمپنیز کو ایک ہی جھٹکے میں  ایک ہزار ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوگیا۔   اوپر سے   ڈیپ سیک کم بخت ہے بھی بالکل مفت۔  یوں ٹکے ٹوکری ہوجائے گی مہنگی ترین اے آئی ٹیکنالوجی۔ خیر  ریکارڈ ڈاؤن لوڈنگ کی وجہ سے   ڈیپ سیک پہ بہت زیادہ سائبر اٹیکس ہو رہے ہیں۔ تبھی تو کہیں یہ ڈاؤن لوڈ ہی نہیں ہو رہی اور کہیں کام نہیں کر رہی۔ بہت زیادہ رجسٹریشن Requests  کی وجہ سے اس پلیٹ فارم پر  Registration بھی عارضی طور پر بند کی گئی  ہے۔  مگر ایسی کیا وجہ ہے کہ  عام یوزر کو تو اب بھی چیٹ جی پی ٹی زیادہ اچھی لگتی ہے؟ تو جواب ہے نہایت سادہ۔ 'جی پی ٹی' ایک ماڈل ہے اور چیٹ جی پی ٹی پراڈکٹ۔   ڈیپ سیک پروڈکٹ ہے اور اس کا مقابلہ ہم چیٹ جی پی ٹی سے کر رہے ہیں جو غلط ہے۔ ماڈل کا ماڈل سے موازنہ کریں تو ڈیپ سیک بازی لے گیا۔ہاں اس کی سروس  آہستہ آہستہ بہتر ہوگی۔ جیسے چیٹ جی پی ٹی اب   بہت بہتر ہوچکا ہے استعمال میں۔  جب اسے لانچ کیا گیا تو اتنی اچھی سروس نہیں تھی اس کی کہ جتنی اب ہے۔ ویسے بھی چیٹ جی پی ٹی پرانی ہے۔ اس کے استعمال کے عادی ہیں لوگ۔   ڈیپ سیک  سے دوستی میں وقت لگے گا لوگوں کو۔  مگر لگتا یہ ہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ کو  زیادہ وقت نہیں لگے گا اے آئی میں 500 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے اعلان سے یوٹرن لینے میں۔

مزیدخبریں