پاکستان کی مشہور و معروف ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی کا اس حوالے سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ایک پروگرام کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حلیمہ سلطان ایک زبردست اداکارہ ہیں، کوئی ان کی صلاحیتوں پر تنقید نہیں کرتا، لیکن حلیمہ اور دوسری اداکارہ جسے لا کر یہاں برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے ہمارے منہ پر طمانچہ ہے، باہر سے لوگوں کو ادھار مانگ کر یہاں کام کیوں دیا جاتا ہے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں کے لوگوں کو خود چیزیں تخلیق کرنے میں اتنا ڈر کیوں لگتا ہے، کیوں یہاں چیزیں تخلیق نہیں کی جاسکتی ہیں؟
یاد رہے کہ اسرا بیلجک کو پہلے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی اس کے بعد کیو موبائل اور پاکستان کی سب سے بڑی موبائل کمپنی جاز کی جانب سے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا تھا، جس پر پاکستانی فنکاروں کی جانب سے تنقید سامنے آئی تھی، ان کا کہنا تھا کہ باہر کے اداکاروں کو ملک میں کام دیا جانا مقامی فنکاروں کے ساتھ زیادتی ہے۔