تقریریں، نقشے، دھوپ میں کھڑے ہونے کا فیصلہ: کشمیر کو بھارت کا ہوئے ایک سال بیت گیا

01:14 PM, 5 Aug, 2020

نیا دور
گذشتہ ایک سال کی کارکردگی دیکھی جائے تو حکومت ایک اقدام بھی ایسا نہیں دکھا سکتی جس کے بارے میں کہا جا سکے کہ یہ بھارت کے خلاف ایک اہم سفارتی کامیابی ہے۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی ایک اکلوتی تقریر کی کوئی سفارتی اور سیاسی حیثیت نہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ 10 اگست 2019 کو سلامتی کونسل میں کشمیر کا معاملہ اٹھانے کا موقع آیا تو پاکستان سلامتی کونسل کے ممبران کو اس مسئلے کو ایجنڈے پر لانے کے لئے قائل کرنے میں ناکام ہو گیا۔

مزیدخبریں