اب سوشل میڈیا پر بائیکاٹ عالیہ بھٹ اور بائیکاٹ ڈارلنگز کی کیمپین چلائی جا رہی ہے۔ اور کیوں نہ چلائی جائے کیونکہ بالی ووڈ سلیبریٹیز اور ان کی مووی کے بائیکاٹ کے ٹرینڈز کا جو ٹرینڈ ہے آج کل۔
پچھلے چند روز سے مسلسل عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا اور اکشے کمار کی رکشا بندھن کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اور اب اس میں عالیہ بھٹ اور ان کی نیٹ فلکس موودی ڈارلنگز کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
یعنی بالی ووڈ سٹارز اب مندر کا وہ گھنٹا بن چکے ہیں جسے جو آتا ہے، بجا کر چلا جاتا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ آخر ایسا کیوں کیا جا رہا ہے عالیہ بھٹ اور ڈارلنگز کے ساتھ؟ تو اس کا جواب ہے اس کا ٹریلر۔
لیکن ڈارلنگز کے ٹریلر میں آخر ہے ایسا کیا؟ ڈارلنگز کے ٹریلر کے پہلے ہی سین میں دکھایا جاتا ہے کہ بدر النسا شیخ کے شوہر حمزہ کو اغوا کر لیا جاتا ہے۔ فلم میں بدر النسا ہیں عالیہ بھٹ اور حمزہ ہیں وجے ورما۔
حمزہ، بدرالنسا پر ٹارچر کیا کرتا تھا۔ اسی لیے اسے اغوا بھی بدر النسا اور اس کی ماں نے کرایا۔ اور اس پر بالکل اسی طرح سے تشدد کیا جا رہا ہے جس طرح وہ بدرو پر کرتا تھا۔
اسے اغوا کرکے وہ اپنے گھر ہی رکھتی ہیں اور مشہور کر دیتی ہیں کہ وہ لاپتہ ہے۔ بدرو اور اس کی ماں تو مسنگ پرسن کمپلینٹ بھی دائر کرتی ہیں۔ یوں اس مووی میں بے تحاشہ گرافک وائلنس دکھائی جا رہی ہے۔ لیکن کیا اس کا مطلب ہے کہ فلم اور عالیہ بھٹ کا بائیکاٹ کر دیا جائے، یہ غلط ہے۔
اور ویسے بھی ننھا منا سا ٹریلر دیکھ کر پوری فلم کا اندازہ لگا لینا بھی درست نہیں ہے۔ لیکن کیا کریں کہ بالی ووڈ میں آج کل بائیکاٹ کلچر چھایا ہوا ہے۔ خطرہ ہے کہ کہیں یہ کلچر اس ڈوبتی فلم انڈسٹری اور سٹارز کے ختم ہوتے اسٹارڈم کو مزید تیز نہ کر دے۔
خیر دوسری جانب ڈارلنگز کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا تھا۔ سب نے دل کھول کر تعریف کی اس کی۔ سب عالیہ کو سراہتے رہے کہ ڈارلنگز عام فلموں سے ہٹ کر ہے۔ اور عالیہ کو اس بات پر بھی سراہا گیا کہ اس بار بھی انہوں نے تجربہ کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔
ویسے بھی ڈارلنگز عالیہ کے لیے اس لیے بھی خاص ہے کہ یہ پروڈیوسر کے طور پر ان کا پہلا پروجیکٹ ہے۔ اور جب وہ یہ ڈھیر سارا پیار سمیٹ رہی تھیں تو Netizens نے واردات ڈال دی اور عالیہ کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی۔
ان کا خیال ہے کہ عالیہ بھٹ اپنی ڈارک بلیک کامیڈی فلم ڈارلنگز میں مردوں کے خلاف ڈومیسٹک وائلنس کو پروموٹ کر رہی ہیں۔ اسی لیے تو عالیہ بھٹ کو ایمبر ہرڈ اور وجے ورما کو جونی ڈیپ سے ملایا جا رہا ہے۔