کیا عمران کو نااہل قرار دیا جائے گا؟ | 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات | جنرل باجوہ کا آئی ایم ایف سے رابطہ پی ٹی آئی-پی ڈی ایم مذاکرات

07:44 PM, 5 Aug, 2022

نیا دور

8 مہینوں میں نواز شریف کو ڈس کوالیفائی کر دیا گیا تھا اور یہاں 8 سالوں میں عمران خان کیخلاف صرف ایک رپورٹ آئی ہے۔ اب کوئی پتہ نہیں کہ اس سارے معاملے کو انجام تک پہنچنے میں کتنی دیر لگے۔ تاہم ایک بات طے ہے کہ حکومت ریفرنس فائل کرنے جا رہی ہے اور نوٹیفیکیشن بھی جاری کرنا ہے کہ قانون کے مطابق پارٹی کو بین کیا جائے، نجم سیٹھی



 



حکومت کو گرین سگنل مل گیا ہے ایف آئی اے اور نیب متحرک ہونے جارہےہیں جن لوگوں نے بے نامی اکاونٹس بناکرپیسے لئے ہیں ان کے اوپر بھی اب حکومت کا ہاتھ پڑے گا، خان صاحب کے پیچھے حکومت اور ادارے جارہےہیں، نجم سیٹھی



 



کسی بھی عدالت کیلئے بہت مشکل ہو جائے گا کہ اگر تین مرتبہ وزارت عظمیٰ کی کرسی پر رہنے والے پاپولر وزیراعظم نواز شریف کو صرف ایک اقامہ کی بنیاد پر ہٹایا جا سکتا ہے تو ایسے شخص کو کیوں نہیں جس کیخلاف مواد کی بھرمار ہے، نجم سیٹھی



 



میں پیش گوئی کررہا ہوں کہ عمران خان کو سزا ہوگی لیکن نااہلی سے پہلے یا اس کے بعد تمام جماعتیں پارلیمنٹ میں بیٹھیں اور اس قانون کو تبدیل کریں۔ اس قانون کی چھٹی کروائی جائے اور نوازشریف کی نااہلی ختم کرنا پڑے گی، نجم سیٹھی

مزیدخبریں