مرتضیٰ سولنگی نے انکشاف کیا کہ ہم نیوز نے عمران خان کا انٹرویو کرنا چاہا اور وزیر اعظم تک درخواست پہنچائی تو وزیر اعظم نے ہم نیوز کے تمام اینکرز کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا اور حمزہ علی عباسی کا نام دیا کہ وہ انکا انٹرویو کریں۔
https://www.youtube.com/watch?v=BFqTjLlriWY
حمزہ علی عباسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر اپوزیشن والے اگر یہ سمجھ رہے ہیں کہ جلسے سے میرے اوپر کوئی پریشر بڑھ جائے گا تو یہ بڑی غلط فہمی ہیں، یہ جو مرضی کریں، کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ دو اڑھائی ہفتے پہلے ہم نے اپنے تمام جلسے منسوخ کیے ہیں۔ ہماری پارٹی اور حکومت کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہے، صرف 300 لوگوں کو اجازت ہے، لیکن آگے چل کر وہ بھی دیکھیں گے کہ صورت حال خراب ہوئی تو روک دیں گے۔