یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر
مریم نواز نے کہا ہے آج کل ہماری جماعت کو
عمران خان کے بڑوں کی طرف سے فون آتے ہیں اور ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ کو اللہ کا واسطہ ہے آپ کی بڑی مہربانی
سینیٹ انتخابات سے متعلق
قانون سازی میں
عمران خان کا ساتھ دے دو۔
مریم نواز نے کہا اس پر ہم نے یہ جواب دیا ہے کہ ہماری
سینیٹ کی نشستیں جاتی ہیں تو جائیں اس جعلی حکومت کے ساتھ ہم نے کام نہیں کرنا، شو آف ہینڈز بھی ہوگا اور اس جعلی حکومت کو گھر بھیجنے کے بعد اوپن بیلٹنگ کی جانب بھی جائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ انہیں نواز شریف کا پیغام موصول ہوا جس میں انہوں نے مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے عوام سے محبت کا اظہار کیا ہے۔