کوئٹہ میں دھماکا،2 افراد کے جاں بحق ہونے اور متعدد زخمیوں کی اطلاع

01:39 PM, 5 Feb, 2021

نیا دور

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، دھماکا کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ پر ہوا۔ ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹرارباب کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق 2 افراد کی لاشیں اور4 زخمی سول اسپتال لائے گئےہیں۔


دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ دھماکے کی سی سی ٹی وی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں ٹرک کے قریب دھماکے کے بعد راہگیروں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


یاد رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے کانکنوں کو شناخت کرنے کے بعد ذبح کردیا گیا تھا جس کے بعد عدم تحفظ کے خلاف ہزارہ برادری نے دھرنا دیا تھا۔
مزیدخبریں