خبریں ہیں کہ یہ واقعہ سٹیج اداکارہ مہک نور کی ڈانس پرفارمنس کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے واقعہ کا فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شراب کے نشے میں دھت تھا۔ اس کی کسی بات کر مقتول نوید سے تلخ کلامی ہوئی۔ ملزم نے طیش میں آکر سٹیج ڈرامے کے دوران ہی فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ مقتول نوید کے لواحقین کو جب اس کے قتل کی خبر ملی تو وہ سکتے میں آگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کی حدود میں پیش آیا۔ سی پی او عمر سعید نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
ایس پی پوٹھوہار کی ہدایت پر کینٹ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم افتخار شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سٹیج اداکارہ مہک نور واقعہ کے بعد منظرعام سے غائب ہوگئیں جبکہ ان کا موبائل فون بھی بند ہے۔
ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام زوایوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔