اسلام آباد :نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور دونوں ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ  (پی پی سی)  کی دفعہ 375 (ریپ) اور 292 (فحش کتابوں کی فروخت وغیرہ) کے تحت شالیمار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

05:50 PM, 5 Feb, 2024

نیا دور

اسلام آباد  میں ایک نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو ساتھی طالب علم اور اس کے دوست نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ شالیمار کی حدود میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، واقعہ سیکٹر ای الیون ٹو کے فلیٹ میں منگل کے روز پیش آیا۔  ملزم اپنے دوست کے ساتھ  متاثرہ طالبہ کو  کھانے کے بہانے E-11/2 لے کر گیا۔  کچھ دیر بعد ملزمان اسے ایک فلیٹ میں لے گئے اور اس کی عصمت دری کی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور دونوں ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ  (پی پی سی)  کی دفعہ 375 (ریپ) اور 292 (فحش کتابوں کی فروخت وغیرہ) کے تحت شالیمار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان میں سے ایک اسی یونیورسٹی کا طالب علم ہے اور دوسرا اس کا دوست تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق وہ اسی یونیورسٹی کے دیگر کورسز کی طالبات سے واقف تھی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ انہوں نے ایک ویڈیو بھی بنائی اور اسے یہ کہہ کر دھمکی دی کہ جب وہ شور مچائے گی تو وہ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر  وائرل کر دیں گے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ طالبہ کےساتھ زیادتی میں ملوث 2ملزمان گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان طالبہ کو زیادتی کے بعد دھمکیاں دےرہےتھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مزید پیشرفت کیلیے لڑکی کا میڈیکل بھی کروایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں