فیس بک نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

کمپنی کے مطابق جب صارفین لنک ہسٹری کو استعمال کریں گے تو کمپنی اشتہارات کی سروس کو بہتر کرنے کے لیے صارف کی معلومات کو استعمال کرسکے گی۔

10:37 AM, 5 Jan, 2024

نیا دور

میٹا کی زیرملکیت سماجی رابطے کے پلیٹ فارم   فیس بک نے لنک ہسٹری نامی نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو فیس بک موبائل ایپ میں کلک کیے جانے والے تمام لنکس کا مخصوص ریکارڈ ترتیب دے گی۔نئی سیٹنگ کے بعد صارفین سے کوئی لنک گم نہیں ہوگا۔

یہ فیچر فیس بک اور انسٹا گرام کی موبائل ایپس میں متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر سے صارفین ایسے ویب لنکس آسانی سے تلاش کر سکیں گے جن پر وہ پہلے وزٹ کر چکے ہیں۔

میٹا نے بتایا کہ جب آپ لنک ہسٹری کو ان ایبل کرتے ہیں تو فیس بک اور انسٹا گرام ایپس میں ہر وہ لنک محفوظ ہو جاتا ہے جس پر آپ نے کلک کیا ہوتا ہے۔

اس طرح آپ ان لنکس کو آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں جن پر ماضی میں وزٹ کیا ہوتا ہے۔

میٹا کا کہنا تھا کہ اس طرح صارفین کے لیے مخصوص لنکس کو تلاش کرنا آسان ہو جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے اس نئے فیچر کو بائی ڈیفالٹ ان ایبل کیا گیا ہے۔

کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس کی جانب سے صارف کے براؤزنگ کی ترجیحات کا ڈیٹا اکٹھا کرنے سے کیا مدد ملے گی۔

کمپنی کے مطابق جب صارفین لنک ہسٹری کو استعمال کریں گے تو کمپنی اشتہارات کی سروس کو بہتر کرنے کے لیے صارف  کی معلومات کو استعمال کرسکے گی۔

مگر میٹا کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا کو اکٹھا کرنے کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہیں کہ اس نئے فیچر سے کمپنی کو مزید ڈیٹا اکٹھا کرنے کا موقع مل جائے گا۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا کی جانب سے ان تمام لنکس کو ٹریک کیا جاتا ہے جن پر آپ کلک کرتے ہیں۔

میٹا کی ایپس جیسے فیس بک میں جب آپ لنک پر کلک کرتے ہیں تو فون کے ڈیفالٹ براؤزر کی بجائے کمپنی کا اپنا براؤزر اوپن ہوتا ہے۔

کمپنی کے مطابق جب آپ لنک ہسٹری کی اجازت دیں گے تو ہم ان تفصیلات کو اشتہارات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

اگر آپ لنک ہسٹری کو ڈس ایبل کرنا چاہتے ہیں تو فیس بک یا انسٹا گرام اوپن کریں۔

وہاں سیٹنگز میں جاکر Allow Link History کو تلاش کرکے ٹرن آف کر دیں۔

مزیدخبریں