دبئی کے حاکم کا بیوی کی بے وفائی پر اشعار کے ذریعے شکوہ

01:15 PM, 5 Jul, 2019

نیا دور
دبئی کے حاکم کی چھٹی بیوی حیا بنت الحسین مبینہ طور پر 31 ملین پاونڈ اور دو بچوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے بھاگ گئی ہے ۔ بیوی کی اس بے وفائی پر سلطان مکتوم نے شاعری کے ذریعہ اپنا درد بیان کیا ہے۔

دبئی میں ارب پتی حکمراں شیخ محمد راشد ال مکتوم کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آگیا ، جس کا انہیں انتہائی افسوس ہوا ہے اور وہ شاعری کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔ میڈیا میں اطلاعت تھیں کہ انکی بیوی جو اردن کے بادشاہ عبد اللہ کی سوتیلی بہن بھی تھیں اپنے اپنے شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہیں جس کی وجہ سے وہ جرمنی فرار ہو گئیں تھیں۔

ایک امکان یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ لندن میں بھی چھپی ہو سکتی ہیں۔ حکمرانِ دبئی نے اپنے انسٹاگرام اکاوٴنٹ سے اپنی بیوی کے بھاگ جانے کو غداری قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے اپنا یہ پیغام اشعار کی صورت میں لکھ کر شئیر کیا ہے۔

سلطان راشد ال مکتوم نے لکھا کہ بے وفا تم نے سب سے قیمتی بھروسے کو دھوکہ دیا اور اب تمہارا کھیل سب کے سامنے آگیا ۔ تمہارے جھوٹ بولنے کا وقت ختم ہوگیا اور اب یہ معنی نہیں رکھتا کہ ہم کیا تھے اور تم کیا ہو۔راشد ال مکتوم نے آخر میں لکھا کہ اب میری زندگی میں تمہاری کوئی جگہ نہیں ہے، تم جس کے ساتھ رہنا چاہتی ہو رہو، اب مجھے تہمارے زندہ یا مرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا"

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد ال مکتوم کی چھٹی بیگم سے شیخ کے رشتے ان دنوں ٹھیک نہیں چل رہے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی کی بھی دبئی سے بھاگنے کی خبریں گردش کرتی رہیں تھیں لیکن تب حکام نے اس خبر کی تردید کی تھی اور شہزادی کی اپنے گھر میں تصاویر جاری کر کے تصدیق کی تھی کہ شہزادی اپنے گھر میں موجود ہیں۔ تاہم اب دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم کی چھٹی بیوی دبئی سے فرار ہو گئی ہے اور انہوں نے خود بیوی کے فرار ہونے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
مزیدخبریں