اس وقت تین سے چار طیارے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لا رہے ہیں اور صوبے کے مختلف ایئرپورٹس پر اتر رہے ہیں اور پھنسے ہوئے تقریبا 20 سے 25 فیصد پاکستانیوں میں کرونا وائرس کے کی تصدیق ہوئی ہے۔ کمیٹی نے آگاہی مہم کے بعد معیاری طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 500 روپے سے لے کر 5000 روپے تک کے مختلف جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے ریکارڈ 2 ہزار 40 نئے کیسز اور 22 اموت کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کے مطابق 2040 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار 104 سے بڑھ کر 33 ہزار 144 ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ مزید 22 اموات کے بعد کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 629 ہوگئی۔