یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی بارے سوال، شہباز گل کا غیر اخلاقی جواب: 'معلوم نہیں تھا آپ مجھ سے رشتہ داری کرنا چاہ رہے ہیں'

12:12 PM, 5 Jun, 2020

عبداللہ مومند
ایک طرف کرونا وائرس نے پوری قوم کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے تو دوسری طرف حکومتی عہدہدار اپنی جانب آنے والے ہر سوال کو مضحکہ خیر اور اخلاق سے گرے ہوئے جوابات کے ساتھ منتشر کرنے کی کوشش میں نئے سکینڈل بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین معاملے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے صحافی کو غیر اخلاقی جواب دے کر نیا وبال کھڑا کیا ہے۔ آج شہباز گل پی آئی ڈی میں ایک پریس کانفرنس کرنے آئے جہاں نیوز ون سے تعلق رکھنے والے صحافی کاشف رفیق نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو قائداعظم یونیورسٹی سے جنسی ہراسگی کے کیس میں نوکری سے برخاست کرنے کے حوالے سے سر گرم خبروں پر آپ کیا کہیں گے۔ جس پر پہلے وہ خاموش رہے تاہم ایک وقفے کے بعد انہوں نے متعلقہ رپورٹر کو کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ آپ مجھ سے رشتہ داری کرنے جا رہے ہیں۔

جس کے بعد وہ گاڑی میں بیٹھ گئے تاہم رپورٹر نے احتجاج کرتے ہوئے شہباز گل کی گاڑی کا دروازہ کھول کر انہیں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور انہیں کہا کہ آپ ایسی غیر اخلاقی گفتگو نہیں کر سکتے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ شہباز گل سے پوچھ رہے ہیں کہ آپ بتایئے آپ نے یہ بات کیوں کی؟ شہباز گل کی گاڑی کے پاس موجود عملہ بیچ بچاؤ کی کوشش میں مصروف رہا تاہم رپورٹر نے اپنی بات مکمل کی۔ اور شہباز گل نے ان کے اس رویے کو بھی غیر اخلاقی کہا۔

 
مزیدخبریں