میڈیا سے حاصل معلومات کے مطابق ڈاکٹر اور متاثرہ خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش کے لیے پولیس سٹیشن لے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق خاتون نے 15 پر کال کی کہ گورنر ہاؤس میں واقع ڈسپنسری میں اپنے چیک اپ کے لیے آئی، جہاں موجود سرکاری ڈاکٹر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ڈی ایس پی نوید اکمل نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کر رہے ہیں، کچھ بیانات سے معاملہ مشکوک دکھائی دیتا ہے۔ تاہم، متاثرہ خاتون کی شکایت پر ڈاکٹر کے خلاف تھانہ سول لائن لاہور میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
دریں اثنا ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گورنر پنجاب نے سٹی چیف پولیس آفیسر لاہور سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کا مزید کہنا ہے کہ سی سی پی او کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائیں گے۔