انڈین پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان نے اگر انڈیا کے ساتھ روایتی جنگ میں شکست کا خطرہ محسوس کیا تو وہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے قطعاً گریز نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار استعمال کریں لیکن پاکستان سے کچھ بعید نہیں۔
https://youtu.be/QmxywB9Jpbs
صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے امریندر سنگھ نے کہا کہ پلوامہ میں دہشت گردی کے بعد انڈین ایئر فورس کے فضائی حملوں سے یہ معاملہ حل ہو گیا تھا، تاہم انہوں نے فضائی حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
انہوں نے کہا:’’اگر ہلاکتوں کی تعداد ایک ہو یا ایک سو، پاکستان کو یہ پیغام جا چکا ہے کہ انڈیا اپنے سپاہیوں اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں قطعاً برداشت نہیں کرے گا۔‘‘
امریندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان ان دنوں بدترین معاشی مشکلات کا شکار ہے اور بھیک مانگتا پھر رہا ہے، اس وقت اس کی بقاء اسلامی ملکوں کی امداد پر ہے۔ انہی وجوہ کے باعث وہ انڈیا کے ساتھ بڑے پیمانے پر جنگ نہیں لڑ سکتا۔