اور یہ مشورہ وینزویلا کے صدر نے اپنے ملک کی خواتین کو دیا ہے۔ وینزویلا کے صدر مدورو نے خواتین کی صحت سے متعلق قومی ٹیلیویژن کے خصوصی پروگرام میں حکومت کے صحت نسواں پروگرام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کی خواتیں بچے پیدا کرتی رہیں۔ انکا کہنا تھا کہ 'خدا آپ کو اپنی رحمت میں رکھے آپ بچے پیدا کرتی رہیں ہر عورت 6 ننھے منے لڑکوں لڑکیوں کو پیدا کرے'۔
وینزویلا کے متنازع صدر کے بیان پر ملک کی اپوزیشن نے سخت تنقید کرتے ہوئے ملک میں طبی سہولیات کے فقدان اور غذائی قلت کی طرف توجہ دلوائی ہے۔ یاد رہے کہ وینزویلا میں جاری اقتدار کی رسہ کشی نے ملک کی معاشی و سماجی صورتحال دگرگوں کر دی ہے۔
ایک خیراتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماوں اور بچوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ جبکہ گزشتہ دو برس میں والدین کی جانب سے نوزائدہ بچوں کو سڑکوں پر پھینکنے کے واقعات میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔