پنجاب حکومت نے جیلانی پارک لاہور میں
جشن بہاراں کی جاری تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر کو فوری طور پر سارے انتظامات ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے
جشن بہاراں کی منسوخی کی وجہ پی ایس ایل اوربارشوں کے پیش نظر تقریبات کو قرار دیا ہے۔
تاہم ذرائع کے مطابق جشن بہاراں کی یہ منسوخی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر کی گئی ہے۔ جشن بہاراں کی تقریبات 29 فروری سے جاری تھیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے یکم مارچ کو جشن بہاراں کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔