تحریک عدم اعتماد کےپیچھے کیا ہے، وزیراعظم کل اہم انکشافات کریں گے

10:41 AM, 5 Mar, 2022

نیا دور
وزیراعظم عمران خان کل عدم اعتماد سے متعلق اہم انکشافات کریں گے۔

سینٹیر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان وہاڑی میں ایک اہم خطاب کریں گے اور عوام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی وزیراعظم کیخلاف گرینڈ سازش کو بے نقاب کرینگے- تحریک عدم اعتماد کےپیچھے کیا ہے-انہوں نے مزید کہا کہ بڑےانکشافات سامنے آنے والے ہیں-اپوزیشن کو دوبارہ ناکامی کا سامنا کرناپڑے گا، انشاءاللہ۔

https://twitter.com/FaisalJavedKhan/status/1500038214823788544

دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کےمنصوبے کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس مرمت کی کے سبب بند کیا گیا ہے، مرمت کا کام 1994ء سے '’تاخیر'‘ کا شکار تھا۔

سیکریٹریٹ نے اعلان کیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں واقع اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر ،تمام ایڈیشنل سیکٹریٹریز ، آر اینڈ آئی برانچ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل بین الاقوامی تعلقات کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

تاہم، قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کا شیڈول مؤخر کر دیا گیا ہے، کیونکہ 7 سے 11 مارچ تک تزئین و آرائش کے کام کے دوران کوئی اجلاس نہیں ہوگا، تاہم کمیٹیوں کے اجلاس کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اپوزیشن وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے جا رہی ہے۔

قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ کے ایک ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کو اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس آئندہ اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے اس سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس میں تاخیر کا شکار تزئین و آرائش کا کامکمل کرنے کے لیے بند کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس تزئین و آرائش کا کام مکمل کرنے کے لیے بہت کم وقت ہے کیونکہ او آئی سی کا اجلاس 16 مارچ سے شروع ہوگا۔
مزیدخبریں