ڈان نیوز کے پروگرام نیوز آئی میں گفتگو کرتے ہوئے فہد حسین کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کا فائنل راونڈ شروع ہو چکا ہے۔ اپوزیشن نے اپنی نمبرز گیم پوری کر لی ہے۔ بساط بچھ چکی ہے۔ آخری گیند پر چھکا بھی لگ سکتا ہے اور وکٹ بھی اڑ سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تمام سیاسی معاملات کھلنے لگے ہیں۔ کون لوگ کراس اوور کرنے والے ہیں، منظر عام پر آنے لگا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے وزیراعظم عمران خان بھی بھانپ چکے ہیں کہ ان سے مخالف سمت چلنے والے لوگ کون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاہم دوسری جانب حزب اختلاف بہت پراعتماد ہے۔ ان کے پاس ناصرف نمبرز پورے ہیں بلکہ انہیں کوئی اشارہ بھی مل چکا ہے کیونکہ انہیں غیر جانبدار نظر آ رہی ہے۔
https://twitter.com/newseyeofficial/status/1499784854052950019?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1499784854052950019%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD8A7D9BED988D8B2DB8CD8B4D986-DAA9DB8C-D8AFDB8CDAAF-D8AADB8CD8A7D8B1-DB81D988-DA86DAA9DB8CD88CD988D8B2DB8CD8B1D8A7D8B9D8B8D985-DAA9DB8C-D985D986D8AAD988DABA-DAA9DB92D8A8D8A7D988D8ACD988D8AF-D8A7DB8CD985D9BED8A7D8A6D8B1D986DB81DB8CDABA-D985D8A7D986DB92D88CD8B5D8A7D981DB8C.815316%2F
پروگرام میں شریک سینئر صحافی سلیم صافی کا بھی عدم اعتماد کے معاملے پر کہنا تھا کہ اپوزیشن کی دیگ تیار ہوچکی ہے۔ امپائر نیوٹرل نیوٹرل ہو چکے ہیں۔
سلیم صافی نے کہا کہ جو معاشی، معاشرتی اور سیاسی تباہیاں ہونی تھیں وہ ہو چکی ہیں ان کا ازالہ نہیں ہو سکتا، اس لئے میری ذاتی خواہش ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔ 3 سال تک اپوزیشن بھی تو خاموش تماشائی بنی دیکھتی رہی، جو تبدیلی کے خواہشمند تھے وہ پوری طرح مزہ لے لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دیگ کی تیاری کی بنیادی وجہ غیر جانبداری ہے۔ سب جانتے ہیں کہ اقتدار اداروں کی وجہ سے عمران خان کے پاس آیا تھا۔ ان کے لئے عدلیہ، میڈیا اور پارلیمنٹ کو بھی مینیج کیا جارہا تھا۔ اب جب وہ نیوٹرل ہو گئے ہیں تو انہوں نے اپوزیشن کو قول و عمل سے یقین دلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب نے بھرپور کوشش کی کہ امپائر نیوٹرل نہ رہے،اس کے لیے انہوں نے ہر حربہ آزما یا، جو ہاتھ گریبان تک گئے تھے وہ قدموں تک چلے گئے، پھر آفرز کرنی شروع کیں، ملاقاتیں، منت سماجت، موجودہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھی عہدے سے ہٹانے پر تیار ہوگئے، تمام تگ و دو کے باوجود بھی امپائر غیر جانبداری چھوڑنے کو تیار نہیں ہے۔