نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

مہمان خصوصی سینیٹر مشاہد حسین سید نے اختتامی خطاب میں بحر ہند میں بھارت کے خلل انگیز رویے کی نشاندہی کی۔ انہوں نے پاکستانی تجارتی سامان کی ضبطی کو ریاستی سرپرستی میں بحری قزاقی قرار دیا۔

01:54 PM, 5 Mar, 2024

نیوز ڈیسک

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز نے رائل ملائیشین نیوی-سی پاور سینٹر، فرانس میں پاکستانی سفارت خانے، سینٹر فار انٹرنیشنل سٹڈیز اٹلی اور انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے تعاون سے نیما ہیڈ آفس اسلام آباد میں 4 مارچ کو ایک بین الاقوامی ہائبرڈ سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں سینیٹر مشاہد حسین سید مہمان خصوصی تھے۔ فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد بھی زوم کے ذریعے مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے۔

سیمینار کا بنیادی مقصد بحر ہند اور بحرالکاہل کے بارے میں علاقائی اور بین الاقوامی تناظر اور 21 ویں صدی میں درپیش چیلنجز کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ معروف قومی اور بین الاقوامی سکالرز نے اس اہم موضوع کے بارے میں اپنی بصیرت کا اظہار کیا۔ افتتاحی کلمات میں صدر نیما نے بحر ہند اور بحرالکاہل کی اہمیت، اس کی سلامتی، متعلقہ مسائل اور سمندر میں اچھی نظم و نسق برقرار رکھنے پر اس کے اثرات پر روشنی ڈالی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

سفیر مسعود خالد نے ہند- بحرالکاہل کے خطے میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں پر چین کے نقطہ نظر کو بیان کیا، جبکہ سینیئر ریسرچ فیلو  FMESریئر ایڈم (ریٹائرڈ) جین میتھیو رے فرانس نے یورپی نقطہ نظر پیش کیا۔ سی ای ایس آئی، اٹلی میں ایشیا پیسیفک تجزیہ یونٹ کے سربراہ مسٹر تیزیانو مارینو نے اٹلی کی بصیرت کا اشتراک کیا۔ ریئر ایڈمرل داتو پہلوان عبد حلیم بن حج شاری  (RMN-SPC) نے آسیان ممالک کا نقطہ نظر پیش کیا۔ ریئر ایڈمرل فیصل علی شاہ نے پاکستان کے فکری عمل کی وضاحت کی اور سیمینار کا خلاصہ صدر انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز ایمبیسیڈر ندیم ریاض نے کیا۔

مہمان خصوصی سینیٹر مشاہد حسین سید نے اختتامی خطاب میں بحر ہند میں بھارت کے خلل انگیز رویے کی نشاندہی کی۔ انہوں نے پاکستانی تجارتی سامان کی ضبطی کو ریاستی سرپرستی میں بحری قزاقی قرار دیا۔

تقریب میں ماہرین تعلیم، پیشہ ور افراد، سفارتی کور، تھنک ٹینکس کے نمائندے، مضامین کے ماہرین، سرکاری حکام، فیکلٹی ممبران، دفاعی افسران اور اہم میری ٹائم سٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں