خضدار میں گاڑی کے قریب دھماکا،4 افراد جاں بحق

خضدار کی تحصیل نال میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، جبکہ 2 زخمی ہوگئے،دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، دھماکے میں قبائلی شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا:پولیس حکام

05:12 PM, 5 Mar, 2025

نیوز ڈیسک

بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق خضدار کی تحصیل نال میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ادھر طورخم بارڈر پر ایک بار پھر پاک افغان فورسز کے درمیان جھڑپ، مارٹر گولہ گرنے سے کسٹم اہلکار زخمی

پولیس حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، دھماکے میں قبائلی شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، اس حوالے سے مزید تحقیات جاری ہیں۔صوبے میں قیام امن کے لیے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، وزیراعلی بلوچستان

خضدار پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو نال اور خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں