چوہدری نثار دھرنے کے دوران مفاہمت،بردباری اور سمجھداری کی بات کرتے رہے اور شاید یہی وجہ تھی کہ کنٹینر سے بھی اس خواہش کا شدید اظہار ہوتا کہ چوہدری نثار ن لیگ چھوڑ کر کنٹینر پر آ کھڑے ہوں۔ تاہم ایسا نہیں ہوا۔ لیکن اب 2014 کے دھرنے کے حوالے سے ن لیگ کے مرکزی رہنما کی جانب سے نیا انکشاف کیا گیا ہے۔
ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ چوہدری نثار نے دھرنے والوں کی مسلسل مدد کی تھی۔ جاوید لطیف نے چوہدری نثار پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے تحریک انصاف کے متشدد کارکنوں کو رہا کیا جنہوں نے پارلیمنٹ اور ٹی وی سٹیشن پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے خفیہ طور پر تحریک انصاف کے بلوائیوں کو ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ وہ ایک منصوبے پر تھے اور نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی کی مخالفت بھی انکے منصوبے کا حصہ تھی۔ جاوید لطیف نے کہا کہ آج اس شخص کا انجام دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ لیگی رہنما نے یہ گفتگو کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے بات کرتے ہوئے کی۔