وزیر اعظم عمران خان کا سٹیبلشمنٹ سے متعلق انٹرویو وائرل: 'یہ صرف اپنے کتوں کو اوپر لاتے ہیں'

09:49 AM, 5 May, 2020

نیا دور
وزیر اعظم عمران خان کئی بار کہ چکے ہیں کہ آج جس مقام پر وہ ہیں اس کے پیچھے انکی 22 سالہ جد و جہد ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر انکے ناقدین انہیں انکی جد و جہد اور آج کے طرز حکمرانی کے درمیان زمین آسمان کے فرق کو واضح کر دینے سے بالکل نہیں کترا رہے۔

سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان کا ایک ماضی کا انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں موجود عمران خان آج کے عمران خان سے بالکل مختلف نظر ؤرہا ہے۔ انٹرویو کے دوران ایک سوال پر عمران خان کہتے ہیں کہ یہ جنرلز نیچرل لیڈرشپ کو اوپر نہیں آنے دیتے یہ اپنے کتوں کو اوپر لاتے ہیں۔ انہوں نے انٹرویو کے درمیان کہا کہ دنیا بھر میں کہیں دکھا دیں کہ فوج حکومت کرتی ہو؟ سوائے برما کے کیوں کہ انکا پوچھنے والا کوئی نہیں۔ کیوں کہ یہ بات اب ثابت ہو چکی ہے کہ فوج کو حکومت نہیں کرنی چاہئے کیوں کہ یہ اسکا کام نہیں ہے۔ 

https://twitter.com/GulBukhari/status/1257254058332753920?s=08

 

انہوں نے نیچرل لیڈر شپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی قیادت وہ ہوتی ہے جس کی عوام میں جڑیں ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ فوج لیڈرشپ مینوفیکچر کرتی ہے پھر اسکو کنٹرول کرتی ہے۔  ان سے کنٹرول وہ ہی ہو سکتے ہیں جن کی کوئی فائل کرپشن کی انکے پاس ہو یا پھر جو نا اہل ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کو برا بھلا کہا جا رہا لینڈ گریبنگ سے لے کر ایجنٹس تک انکو کہا جا رہا ہے ایسا نہ ہوتا اگر فوج یہ سب نہ کرتی۔
مزیدخبریں