https://twitter.com/ZakaWaqar/status/1389627715645546502
اسی ٹویٹ میں انہوں نے حکومتی جماعت تحریک انصاف کے سپورٹرز سے بھی مدد مانگ لی علاوہ ازیں انہوں نے تمام جماعتوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اس حل کے علاوہ ان کے پاس کوئی متبادل ہے تو پیش کریں۔
تاہم ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔ ٹوئٹر صارفین نے ان کی اس ٹویٹ پر رائے دیتے ہوئے اسے انتہائی مضحکہ خیز حل قرار دیا ہے تاہم چند ایک لوگوں نے ان کی رائے سے اتفاق کیا جن کے بارے کہا جارہا ہے کہ وہ تمام پیڈ ٹرولز ہیں یا میٹرک اور انٹر کے طلبہ ہیں جن کے امتحانات کو ملتوی کرنے میں وقار ذکا نے انکی مہم میں حصہ لیا تھا۔
https://twitter.com/omair78/status/1389651593595850752
ٹوئٹر صارف عمیر الاوی نے لکھا کہ آپ کے بطور وزیراعظم قرضہ فری پاکستان میں رہنے کی بجائے وہ عمران خان کے ایک ڈیفالٹ پاکستان میں رہنا پسند کریں گے۔
https://twitter.com/IqSehrish/status/1389640748581146625
ایک اور ٹوئٹر صارف سحر نے لکھا کہ آج ٹوئٹر بہت زیادہ بورنگ تھا پھر وقار ذکا نے لطیفہ سنا دیا۔ ’مجھے ملک چلانے دیں‘ میرا فیورٹ پارٹ تھا۔
https://twitter.com/CervezaGomezPK/status/1389696112349499393
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے وقار ذکا کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس طرح کی خود اعتمادی چاہیئے۔
https://twitter.com/Rafiquenizami/status/1389762245693902850
ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ انہوں نے وقار ذکا کے ساتھ کرپٹو کا کام 500 امریکی ڈالرز سے شروع کیا جو اب 2000 ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ صارف وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ وقار بھائی کو ’سیریس‘ لیا جائے۔
یاد رہے کہ وقار ذکا نے سال کے آغاز میں الیکشن کمیشن میں اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کے لئے درخواست جمع کروائی۔ اطلاعات کے مطابق اس پارٹی کا نام ’ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان‘ رکھا گیا ہے اور اس کے بانی اور چئیرمین وقار ذکا ہیں۔