بجلی مہنگی، نیپرا نے صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا

09:06 AM, 5 Nov, 2019

نیا دور
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کراچی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دی تھی جس پر سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں 2 روپے 37 پیسے اضافے کی منظوری ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
مزیدخبریں