جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کی اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید

12:01 PM, 5 Nov, 2019

نیا دور
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و سابق و زیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور بھٹو خاندان کے اکلوتے وارث ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا اپنے متعلق گردش کرتی خبر کی تردید کرتے ہوئےکہنا ہے کہ پاکستان میرا وطن ہے جلد واپس آؤں گا۔

پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے ذرائع کے مطابق جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے میڈیا پر خود سے متعلق غلط خبر چلنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے نام سے منسوب جعلی خبر چلائی جارہی ہے، پاکستان نہ آنے اور قتل ہونے سے متعلق کوئی بیان یا انٹرویو نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ جونیئر ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق غلط خبر شائع ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ا نہیں قتل ہونا پسند نہیں اس لیے وہ پاکستان نہیں آتے، پاکستانی سیاست میں جنہیں قتل و غارت کی عادت نہیں ہوتی وہ قتل ہو جاتے ہیں۔ وہ ایسی حالت میں ملک آکر قتل ہونا نہیں چاہیں گے جب کہ اُس کے بدلے میں خلقِ خدا کا بھلا بھی نہ ہو۔


مزیدخبریں