لاہور: کسان اتحاددھرنے پر پولیس کی کیمیکل ملا پانی پھینکنے اور شیلنگ سے ایک کسان دم توڑ گیا

11:43 AM, 5 Nov, 2020

نیا دور
لاہور ٹھوکر نیاز بیگ پر جاری کسان اتحاد کے دھرنے کے دوران پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا تھا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی اور دو دن قبل 200 سے زائد  کسانوں کو گرفتار کیا گیا۔ تاہم ان گرفتاریوں کے خلاف کسان اتحاد نے ٹھوکر پر دوبارہ دھرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹھوکر نیاز بہگ پر کسان اتحاد کے اراکین کااحتجاجی دھرنا میدان جنگ میں تبدیل ، پولیس نے واٹر کینن استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشرکر کے 162 افراد کو گرفتار کرلی جس پر ایس پی آپریشنز کے حکم پر مظاہرین پر کیمیکل ملا پانی پھینکا گیا اور شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ضلع وہاڑی کی تحصیل بوریوالہ سے تعلق رکھنے والے ملک اشفاق لنگڑیال بے ہوش ہوگئے۔ تاہم انہیں فوراً جناح ہسپتال لایا گیا مگر ہسپتال پہنچتے ہی وہ دم توڑ گئے۔
مزیدخبریں