کرونا کی دوسری لہر کے باوجود تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

12:14 PM, 5 Nov, 2020

نیا دور
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت کے حکام نے کرونا کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ ‏دی۔

ذرائع کے مطابق وزرائے تعلیم کانفرنس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں لہٰذا ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں آٹھویں، نویں اور دسویں کے بورڈ امتحانات پرکوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی اور موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا نا کرنے کا فیصلہ صوبوں کے جغرافیہ پر منحصر ہوگا۔


واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے آغاز کے بعد این سی او سی نے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے جس کے تحت کاروباری مراکز، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کیے جارہے ہیں جب کہ شہریوں کو لازمی طور پر ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں