ق لیگ کی بغاوت اور گلگت بلتستان پر گفتگو

05:30 PM, 5 Nov, 2020

سلیم احمد


پی ڈی ایم کو کنڑول کرنے کیلئے ن لیگ میں سے بڑا سا حصہ توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، اسکی پلاننگ جاری ہے، پیپلزپارٹی پیچھے ہٹ جائے۔ مریم اور مولانا کیلئے رہ جائیں گے مریم کو جیل بھیج دیا جائے اور مولانا پر سینیٹ پر بات ہوجائے، مزمل سہروردی



شاہ محمودقریشی کو وزارت خارجہ میں عمران خان نے لگا کر انہیں کھڈے لائن لگا دیا، جب یہ حکومت آئی تو شاہ محمودقریشی کی وزیراعظم بننے کی خبریں چل پڑی اسلئیے عمران خان انہیں جہانگیرترین کی جگہ دینے کو تیار نہیں ہیں، رضا رومی



جو لوگ کاغذ کے محلات بنارہے ہیں ان کیلئے میرا پیغام ہے کہ سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں فرض کریں یہ توڑنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو لندن میں بیٹھے نوازشریف کا بیانیہ مزید مضبوط ہوگا، جس نہ یہ کرنا ہے کرکہ اپنا شوق پورا کرلیں، مرتضٰی



مزیدخبریں