جج ویڈیو سکینڈل کا ایک اور کردار سامنے آ گیا

03:11 PM, 5 Oct, 2019

نیا دور
جج ویڈیو اسکینڈل میں ایف آئی اے مزیدکردار سامنے لےآیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ناصر بٹ اورجج ارشد ملک ملاقات کی ویڈیو بنانے والے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔

جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں ایک اور کردار سامنےآگیا ۔ ایف آئی اے نے ناصربٹ اور جج ارشد ملک ملاقات کی ویڈیو بنانے والے ایک اور ملزم فیصل شاہین گرفتارکرلیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ اسلام آباد سیشن کورٹ نے گرفتارملزم کا پیرتک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

ایف آئی کے مطابق ویڈیو بنانے والے ملزم فیصل شاہین کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ فیصل شاہین نے اپنے موبائل پرملاقات کی ویڈیو بنانے کا انکشاف کیا اورملزم حمزہ عارف بٹ کے لیپ ٹاپ میں ٹرانسفر کیں۔

ملزم فیصل شاہین نے بتایا کہ لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائسز حمزہ عارف بٹ کے کزن عکاشہ کی ملکیت ہیں۔عدالت نے دونوں ملزمان فیصل شاہین اورحمزہ بٹ کواکٹھے پیش کرنے کی ہدایت کردی
مزیدخبریں