کرونا وائرس کی ویکسین شاید اگلے سال کے آخری مہینوں تک بھی دستیاب نہ ہوسکے

11:28 AM, 5 Oct, 2020

نیا دور
طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایک موثر ویکسین کی عام افراد کے لیے دستیابی 2021 کی چوتھی سہ ماہی تک ممکن نہیں۔

یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ اس میں وائرلوجی اور ویکسینیشن کے  ماہرین سے رائے لی گئی۔

اس تحقیق میں حصہ لینے والے محققین نے بتایا کہ کہ ہمارے سروے میں شامل ماہرین نے ویکسین کی دستیابی کے حوالے سے اپنی پیشگوئیوں میں اس بات کا بہت کم امکان ظاہر کیا کہ کوئی کرونا ویکسین 2021 کے آغاز میں لوگوں کے لیے دستیاب ہوسکتی ہے۔

۔متعدد ماہرین کا ماننا تھا کہ کسی موثر ویکسین کی دستیابی سے قبل کسی قسم کے برے آغاز کا سامنا ہوسکتا ہے۔
مزیدخبریں