مسلم لیگ ضیاء الحق شہید کے زیر اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو فرقہ وارانہ فسادات پیدا نہیں کرنے دیں گے۔ ہم پاکستان میں نظریات اور پاک فوج بارڈر کی محافظ ہے، نواز شریف پاکستان کی دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف نے پاکستان کے پورے دفاع نظام پر سوالیہ نشان پیدا کیا ہے، مودی کو عرب دنیا میں مقام نواز شریف کی بنا پر ملا ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق شہید اعجاز الحق کا کہنا تھاکہ قوم پر بھارتی بیانیہ کا حصہ نہیں بننا چاہتا، نواز شریف کہتا ہے کہ ڈھائی بجے آئی ایس آئی چیف نے استعفیٰ کا کہا؟اگر ایسا ہے تو بہت ہی ڈرپوک وزیراعظم تھے۔کبھی ادارے بھی استعفیٰ کی بات کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ایک صاحب کہتے ہیں کہ آرمی چیف سے ملاقات ہوئی۔ غفور حیدری صاحب حلف پر یہ بات کریں استعفیٰ دے دو ں گا۔ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھاکہ کیا پاکستان اس لیے بنا تھا کہ آپ اس کو لوٹتے رہیں؟ میاں صاحبان کو آج ایک مولوی ملا اپنی کرپشن چھپانے کے لیے،مولانا فضل الرحمن کو صدارتی ووٹ نہ دیے گیے ۔پی پی پی اور ن لیگ کو کامیابی کا علم ہوتا تو مولانا کو پی ڈی ایم کا سربراہ نہ بناتے۔