لیڈر کی کردار کشی: جمیعت علمائے اسلام نے ٹی وی چینلز کا بائیکاٹ کر دیا
02:15 PM, 5 Oct, 2020
جمیعت علمائے اسلام ف نے پانچ ٹی وی چینلز بول نیوز، دنیا نیوز، نیو نیوز، اے آر وائے اور سماء ٹی وی کا تا حکم ثانی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، عہدیداروں کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مذکوردہ ٹی وی چینلز مسلسل قائد جمعیت اور جماعت کی کردار کشی کر رہے ہیں اس لیےکوئی عہدیدار ان اداروں کے کسی بھی پروگرام میں شرکت نہ کرے۔ جے یو آئی ایف کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ یہ تمام چینلز کسی کے کہنے پر مولانا فضل الرحمن و دیگر قائدین اور جماعت کی کرداش کشی کرتے ہیں لہذا انکا کردار غیر جانبدارانہ نہیں رہا۔ اسی لئے پارٹی عہدیداران اور ترجمان ان چینلز کو انٹرویو سمیت کوئی بیان نہیں دیں گے۔