کوئی توسیع نہیں: باجوہ | آرمی چیف کی کارروائی جلد: آصف | مریم لندن میں | پی ٹی آئی عدالت میں

07:30 PM, 5 Oct, 2022

نیا دور
عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے آج لاہور میں یہ طے پایا ہے کہ پنجاب کے 36 اضلاع میں سے ہر ایک ضلعے سے 6 ہزار بندہ فیض آباد پہنچانا ہے۔ ان لوگوں کے تمام اخراجات ضلع برداشت کرے گا۔ انتظامیہ کو کہا گیا ہے، کہ ہر ضلعے کو دو سو بسیں مہیا کی جائیں، مزمل سہروردی

مجھے بھی نہیں لگتا کہ آرمی چیف چلے جائیں گے۔ عمران خان صاحب ابھی بھی چاہتے ہیں کہ آرمی چیف ان کی مرضی کا اور ان کے مرضی کے وقت پر لگایا جائے، کل عمران خان نے حلف لیا کارکنوں سے اور کہا کہ آپ لوگ جہاد کرنے جا رہے ہیں، تنزیلہ مظہر

لانگ مارچ کے لیے پرویز الہیٰ کی مشینری اس طرح عمران خان کی حمایت نہیں کرے گی جس کی عمران خان توقع کر رہے ہیں۔ پرویز الہیٰ عمران خان کی کسی ایسی کارروائی کی حمایت نہیں کریں گے جس میں وہ ٹکراؤ کی طرف جا رہے ہوں گے، اعزاز سید

اسلام آباد میں فوج بھی تعینات ہو رہی ہے اور حکومت کا یہ فیصلہ علامتی طور پر بہت اہم ہے۔ آرمی کے تعینات ہونے کے بعد میرا نہیں خیال کہ عمران خان کسی ٹکراؤ کی طرف جائیں گے، اعزاز سید
مزیدخبریں