واٹس ایپ نے چیٹ میں بڑی تبدیلی کردی 

اس فیچر کے ذریعے صارفین بالخصوص گروپ چیٹ کے لیے اہم پیغامات تلاش کرنا آسان ہو جائے گا۔ یہ فیچر گروپ چیٹس کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ گروپ چیٹ میں ڈھیروں میسجز آنے کی وجہ سے اہم اعلان یا پیغامات پر نظر رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

11:31 AM, 5 Oct, 2023

نیا دور

ٹیک کمپنی میٹا کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چیٹ میں بڑی تبدیلی کردی ہے جو واٹس ایپ گروپ صارفین کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہوگی۔

واٹس ایپ فیچر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے ’پِن (pinned) میسج فیچر‘ کی آزمائش شروع کردی ہے۔

پِن میسج فیچر کا مطلب ہے کہ آپ واٹس ایپ گروپ یا اپنے کسی دوست کے چیٹ باکس کے اندر اہم پیغام کو پِن کرکے اسے چیٹ کے سب سے اوپری حصے پر لاسکتے ہیں، یعنی مخصوص پیغام کو پِن کرنے کے بعد آپ اپنی گفتگو جاری رکھ سکتے ہیں لیکن وہ مخصوص پیغام چیٹ کے دوران سب سے پہلے موجود رہے گا۔

یہ فیچر اسی طرح ہے جیسے ہم واٹس ایپ پر مخصوص لوگوں کے چیٹ باکس کو پِن کرتے ہیں۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین بالخصوص گروپ چیٹ کے لیے اہم پیغامات تلاش کرنا آسان ہو جائے گا۔

یہ فیچر گروپ چیٹس کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ گروپ چیٹ میں ڈھیروں میسجز آنے کی وجہ سے اہم اعلان یا پیغامات پر نظر رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

پن کیے ہوئے پیغامات کے ذریعے گروپ چیٹ کے ہر ممبر کو اس پیغام تک آسانی سے رسائی ہو گی۔

ویب سائٹ کے مطابق مخصوص صارفین کے لیے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے تاہم پاکستان سمیت دنیا بھر کے عام صارفین کے لیے یہ فیچر آئندہ کچھ ہفتوں میں متعارف ہوجائے گا۔

واٹس ایپ کی جانب سے سکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ یہ فیچر کس طرح کام کرے گا۔

سکرین شاٹ کے مطابق میسج کو ایک بار کلک کرنے پر دو آپشن دکھائی دیں گے۔ ان میں سے پِن کے آپشن پر کلک کرکے مخصوص میسج کو چیٹ میں پِن کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں