چیزیں گھوم کر اقامے، رسیدوں کا کھیل شروع کرنے والوں پر آنی ہی تھیں: نجم سیٹھی

11:51 AM, 5 Sep, 2020

نیا دور
سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ  یہ کہنا کہ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں سے متعلق خبر سی پیک کے خلاف سازش ہے، بالکل غلط ہے۔ جن لوگوں نے سی پیک بنانے والے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو مودی کا یار اور غدار کہا جو کہ تمام تر بےبنیاد دعوے تھے، اور فرشتوں نے انہیں چلتا کر دیا جس شخص نے سی پیک لانچ کیا، تب تو کسی نے نہ سوچا کہ سی پیک کو کوئی نقصان تو نہیں ہو رہا؟

اب یہ کیس منہ سے سی پیک کو خطرے کی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بے بنیاد پراپیگنڈا ہے انہیں لوگوں کا  ہےجو پہلے نواز شریف کو بھارت سے تعلقات کا مورد الزام ٹھہراتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو پہلے رسیدیں دکھانے، اور اقاموں کا کھیل شروع کرنے والے تھے الزامات عائد کرتے تھے آج مکافات عمل کے تحت وہ اسی کا شکار ہیں۔
مزیدخبریں