سیوریج، ٹرانسپورٹ اور پانی کے منصوبے: کراچی کو 11سو ارب روپے کا پیکج ملے گا، وزیر اعظم عمران خان

12:13 PM, 5 Sep, 2020

نیا دور

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں ان کی صدارت کراچی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزراء اسد عمر، شبلی فراز، علی زیدی اور امین الحق بھی شریک ہوئے۔


اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں وزیراعظم نے بتایا کہ کراچی کے مسائل کے حوالے سےاجلاس میں تفصیلی گفتگو ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کےمسائل کو مستقل بنیادوں پرحل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے نے مل کر کراچی کے لیے 11 سو ارب روپے کا پیکج ترتیب دیا ہے جس کے تحت کراچی میں پینے کے پانی، سیوریج سسٹم، سولڈ ویسٹ، سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کیا جائے گا۔


وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں سیوریج سسٹم مکمل طورپر ٹھیک کیا جائے گا  اور سرکلر ریلوے بحال کی جائے گی جب کہ کوشش ہوگی پانی کا مسئلہ تین سال میں حل کر لیا جائے، پانی کے کے فور منصوبے کا ایک حصہ وفاق اور ایک حصہ سندھ حکومت مکمل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارشوں سے جو تباہی سمیت دیگر مسائل کو ایک ہی دفعہ حل کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں مختلف اداروں کی مداخلت ہے اس لیے  فیصلوں پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے کمیٹی بھی قائم کردی گئی  جس میں  تمام اسٹیک ہولڈرز ایک جگہ پر ہوں گے
مزیدخبریں