قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کی پسلیاں کس کی وجہ سے ٹوٹی تھیں؟

10:18 AM, 6 Apr, 2020

نیا دور
قومی فاسٹ باولر حسن علی کی بھارتی لڑکی سے شادی کے بعد جلد ہی وہ پسلیوں کے فریکچر کا شکار ہوگئے تھے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین اور  کرکٹ شائقین نے حسن علی کی بیگم کو لے کر عجیب و غریب من گھڑت سازشی مفروضے قائم کر لئے تھے۔ تاہم اب ایک انشکاف سامنے آیا ہے جس نے سمجھایا ہے کہ حسن علی کی پسلیوں کا ٹوٹنا کس کی غفلت تھی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اظہرمحمود نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ حسن علی کی پسلیاں  زیادہ وزن اٹھانے کے سبب  ٹوٹئ تھیں اور یہ مکمل طور پر پی سی بی انتظامیہ کی سنگین غفلت کا نتیجہ تھا جس نے ٹریننگ کے دوران فاسٹ باولر سے 140 کلوگرام ڈیڈ لفٹ کروا دی۔

اظہرمحمود نے انکشاف کیا کہ مینجمنٹ کی اس مجرمانہ غلطی کے سبب حسن علی کا کیرئیر بھی خطرے سے دوچار ہوا ہے انہوں نے بتایا کی ان کی پسلیوں میں فریکچر بالنگ کرتے ہوئے نہیں بلکہ  ٹریننگ کے دوران زیادہ وزن اٹھانے سے ہوا تھا، پیسر کو130 سے 140 کلو گرام ڈیڈ لفٹ کی مشق کرائی گئی جو کہ انکے لئے درست نہیں تھی۔

یاد رہے کہ اس انجری کا شکار ہونے کہ وجہ سے حسن علی سری لنکا سے سیریز  سے آوٹ ہوگئے تھے تاہم پی ایس ایل میں اچھی فارم  اور فٹنس کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
مزیدخبریں